ٹیلر سوئفٹ کے منہ میں مکھی چلی گئی

44

شکاگو: ہالی وڈ کی گلوکارٹیلر سوئفٹ نے مکھی نگل لی۔ ہالی وڈ کی گلوکارہ کنسرٹ کررہی تھی کہ ان کے منہ میں مکھی چلی گئی۔

 

 

یہ واقعہ امریکا کے شہر شکاگو کا ہے۔ ٹیلرسوئفٹ کنسرٹ کررہی تھیں۔ اس کنسرٹ کو دیکھنے والے کافی تعداد میں موجود تھے کہ اچا نک ان کے منہ میں مکھی چلی گئی۔

 

 

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران ٹیلر سوئفٹ مداحوں سے مخاطب تھیں تاہم اس دوران ان کے منہ میں مکھی چلی گئی جس کے بعد گلوکارہ کھانسنے لگیں۔

 

 

گلوکارہ نے ہنستے ہوئے اپنی کھانسی کی وجہ بھی بتائی کہ انہوں نے کوئی مکھی نگل لی ہے۔بتایا جارہا ہے بعد ازاں ٹیلر سوئفٹ نے اپنا پروگرام بھی جاری رکھا اور دوبارہ گانا شروع کردیا ۔

تبصرے بند ہیں.