سانحہ 9 مئی ، یاسمین راشد ، حماد اظہر ، اسلم اقبال اور مراد راس کے خلاف ثبوت موجود ہیں، کسی شرپسند کو نہیں چھوڑیں گے: آئی جی پنجاب
لاہور : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ 9 مئی کو گھیراؤ جلاؤ کے تمام واقعات منصوبہ بندی سے ہوئے ۔ تما م ثبوت عدالتوں میں پیش کیے جائیں گے۔ یاسمین راشد ، حماد اظہر ، اسلم اقبال ، مراد راس کی فون کالز موجود ہیں۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ تمام شرپسندوں کو شناخت کے بعد گرفتار کیا۔یاسمین راشد کی بریت کیخلاف اپیل کریں گے۔ان کیخلاف کال ریکارڈ اور تمام شواہد موجود ہیں ،،جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملے ایک ہی وقت میں کیے گئے ۔جہاں دشمن نہ پہنچ سکا وہاں بھی یہ شرپسند پہنچ گئے ۔
انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں کیخلاف نفرت پھیلائی گئی ۔گرفتار ملزمان سے متعلق پی ٹی آئی نے پرانی ویڈیوز اور تصاویر سے پروپیگنڈا کیا ۔گرفتار خواتین سے زیادتی کے جھوٹے الزامات لگائے گئے ،یہ الزامات انہی خواتین نے مستردکیے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.