گوجرانوالہ: پرویز الہٰی کے ترجمان اقبال چوہدری کو گرفتاری کے بعد رہا کر دیا گیا۔ پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی خواجہ وقار کو بھی پولیس نے حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل چودھری پرویز الہیٰ کے ترجمان چودھری اقبال کو گوجرانوالہ پولیس نے احاطہ عدالت سے حراست میں لیا تھا جبکہ پولیس نےسابق ضلعی صدر مسلم لیگ ق خواجہ وقار کو بھی احاطہ عدالت سے حراست میں لیا تھا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو کچھ دیر بعد گوجرانوالہ اینٹی کرپشن عدالت پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ اینٹی کرپشن عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے۔
تبصرے بند ہیں.