خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان گرفتار

139

پشاور:تحریک انصاف کے رہنما اورخیبر پختونخوا  اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کو  قتل اور اقدام قتل کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کے خلاف قتل، اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر کے پی کے اسمبلی محمود جان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔ جہاں عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

پولیس کا کہنا تھا کہ  جائیداد کےتنازع   پران کا مقامی افراد کے ساتھ  جھگڑاچلا آرہا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں طرف سے 3 افراد جاں بحق،  8سے زائد زخمی ہوئے۔

 

اس سے پہلے پولیس نے عدالت میں ملزم سے تفتیش  کے لیے مزید وقت مانگتے ہوئے یہ کہا تھا کہ کہ ملزم کی ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی عدالت نے عبوری ضمانت خارج کر دی تھی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔  ملزم کو تھانہ ریگی کی حدود سے عیسیٰ خیلی جلوس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.