ڈوسلی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
یہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسلی میں ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور ان کے فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو سیل کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.