آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے پی سی بی حکام سے بات چیت کے لیے لاہور پہنچ گئے

45

لاہور: چیئرمین آئی سی سی گریک بارکلے  پی سی بی حکام سے بات چیت کے لیے پاکستان دورہ پر دبئی سے لاہور پہنچ گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئرعہدیداروں نے چیئر مین آئی سی سی گریک بارکلے کو ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔

ذرائع کے مطابق گریک بارکلے کو بلٹ پروف گاڑی میں علامہ اقبال ایئر پورٹ سے نجی ہوٹل پہنچایا گیا۔

چیئرمین آئی سی سی آج  پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور دیگرعہدیداروں سے ملاقات کرینگے۔

ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران بھارت کے ایشیاء کپ کھیلنے  کے لیے پاکستان نہ آنے کے تحفظات پر بھی بات چیت ہو گی۔

گریک بارکلے پندرہ سال میں پاکستان آنے والے پہلے آئی س سی کے چیئر مین ہیں، اس سے قبل 2008 میں آئی سی سی کے صدر رے مالی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.