28 مئی کو جو ہم نے کیا وہ تھا ایبسولوٹلی ناٹ!:،میاں نواز شریف

20

لاہور:لبرٹی چوک لاہو رمیں یوم تکبیر کی تقریب کے سلسلے میں ن لیگ کے رہنما میاں نواز شریف کا قوم کے نام پیغام سنایاگیا۔ میاں نواز شریف نے قوم کے نام پیغام میں کہاکہ 28 مئی 1998 پاکستان کا امتحان تھا۔ میں یوم تکبیر پر قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں اور آج تو سلور جوبلی ہے۔ہمیں تاریخ کی بہت بڑی آزمائش کا سامنا تھا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف بڑی طاقتوں کی دھمکیاں تھی دوسری طرف پاکستان کا دفاع تھا۔ اربوں ڈالر کی آفر کی تھی۔ان کاکہنا تھا کہ ہم پر دبائو ڈالا گیا پرکشش آفرکی گئیں ۔ امتحان کی گھڑی تھی اللہ نے ہمیں درست فیصلے کی ہمت دی۔

 

ہم کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے۔ لیکن کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ خواہش تھی ساتویں ایٹمی طاقت بنیں۔28 مئی کو جو ہم نے کیا یہ ہے ایبسولوٹلی ناٹ۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کچھ لوگوں نے میری ٹانگیں کھینچنا شروع کردیں۔ نجانے ان لوگوں کو ملک سے کیا بیر تھا۔

 

انہوں نے پیغام میں کہاکہ ملک سے لوڈشیڈنگ کسی نے ختم کی، دہشت گردی کس نے ختم کی، پاکستان میں موٹر وے کاجال کس نے بچھایا۔ پہلی موٹر وے کس نے بنائی۔ یہ ہم نے بنائی۔ہم نے پاکستان کی ہر میدان میں خدمت کی ہے اور وہ ایک تاریخ ہے۔

 

اللہ نے جب بھی موقع دیاخلوص سے آپ کی خدمت کی۔ہم اس پٹڑی پر جارہے تھے لیکن بدقسمتی ہے اس پٹڑی سے اتاردیے گئے ۔انشا اللہ وہ وقت دوبارہ بھی آئے گا۔ اللہ نے یہ وطن 9 مئی کے لئے نہیں دیا بلکہ 28 مئی کے لئے دیا ہے۔ نومئی اور 28 مئی دو علامتیں ہیں یہ دو الگ الگ علامتیں رہیں گی۔مجھے یقین ہے میرے بھائیوں اور بہنو اور بچو پاکستان کا ہر شخص28 مئی سے محبت اور9 مئی سے نفرت کرتا رہے گا۔

 

 

تبصرے بند ہیں.