جہانگیر ترین نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کردیا

89

 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اور عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین نے قومی سطح پرنئی سیاسی پارٹی بنانےکا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین پارٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے جبکہ جہانگیر ترین گروپ کےعلاوہ پی ٹی آئی کے کئی اہم  رہنما بھی نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نئی پارٹی میں ڈیرہ غازیخان، راجن پور، مظفر گڑھ، وہاڑی، لودھراں اور ملتان کے اہم سیاسی خاندان بھی شامل ہوں گے۔کراچی، اندرون سندھ، کےپی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.