پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں،کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے: بلاول بھٹو

40

 

مظفر آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ اپنا پھرپور دفاع کریں گے ویسے بھارتی فوجی جتنی چائے آکر پینا چاہیں ان کو پلانے کیلئے تیار ہیں۔

 

آزاد کشمیر کی قانون ساز کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ بھرپوریکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے ۔مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈاہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات بین الااقوامی  قوانین کے بھی کیخلاف ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ بھارت کو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرنا ہوگا ۔ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں  کے تحت کشمیریوں کو ان کا  قانونی حق دے ۔ بھارت کی ریاستی دہشت   گردی مسئلہ کشمیر کی حقیت تبدیل نہیں کر سکتی ۔  بھارت جی 20 کی صدارت کا غیر قانونی استعمال کر رہا ہے ۔

 

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ہمارا پیغام ہے کہ  منٖصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں ۔ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں لے کر پہنچا ۔گزشتہ 75سال میں کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق سے محروم رکھا گیا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر جیل بن چکا، کشمیریوں کی زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں۔ سلامتی کونسل نے فیصلہ کیا کہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔ بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف وزریاں کی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف ہیں۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرنا ہوگا ۔  مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔  بھارت مذموم ہتھکنڈوں سے صورتحال سے توجہ نہیں ہٹا سکتا ۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے ۔ ہم ہمسایہ ممالک سمیت بھارت سے بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.