لندن: قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے نام پر نامعلوم افراد نے لندن میں چوتھی گاڑی بھی رجسٹر کرالی۔
نواز شریف لندن آفس کے مطابق گاڑیاں نوازشریف کے نام پر رجسٹرکرانے کا مقصد جرائم کر کے ان کا تعلق نوازشریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ رجسٹر گاڑیوں کو دہشت گردی، دھوکہ دہی اور مجرمانہ کارروائیوں کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے اس ماہ کے آغاز میں نواز شریف کے لندن آفس نے ایک اعلامیے میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر لندن میں نامعلوم افراد کی طرف سے رجسٹرڈ تین گاڑیوں کے معاملے کی سٹی آف لندن پولیس نے حقیقات شروع کردی ہے، اعلامیے کے مطابق اس کا مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نواز شریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے۔
لندن آفس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گاڑیاں نواز شریف کے نام پر رجسٹر کروانے کا مقصد جرائم کرکے ان کا تعلق نواز شریف سے جوڑنا ہوسکتا ہے، نواز شریف کے نام پر رجسٹر گاڑیوں کو دہشت گردی، دھوکا دہی اور مجرمانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.