کوئٹہ:ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا۔اس میں دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ اس دھماکے میں امیر جماعت اسلامی محفوظ رہے۔
ژوب میں آج جماعت اسلامی نے جلسہ کرنا تھا۔و اقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے مطابق سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے اور حملہ آور مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سراج الحق اور دیگر تمام احباب محفوظ ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے تصدیق کی کہ ژوب میں سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے اور دھماکے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق محفوظ رہے۔
واقعہ میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو بھی سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.