تمام خرابیوں کی وجہ سپریم کورٹ ہے، چیف جسٹس صاحب! الیکشن وقت پر اور آپ کے جانے کے بعد ہوں گے: مریم  نواز

54

 

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کسی منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جاتا ہے، تو کسی کو پھانسی دی جاتی ہے، کسی کو جلاوطن کیا جاتا ہے تو کسی کو گولی ماری جاتی ہے۔چیف جسٹس صاحب! اس عوامی سمندر کو دیکھ کر بھی آپ کو خوشی ہو رہی ہوگی؟ الیکشن اپنے وقت پر اور چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہوں گے۔

 

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے دھرنے سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ کیا کوئی ایک بھی آمر ہے جس کو سپریم کورٹ نے گھر بھیجا ہو، ہمشیہ آمروں کی خاطر نظریہ ضرورت کو زندہ کیا گیا۔

 

مریم نواز نے کہا کہ پہلا مارشلا اور پہلا آمر آیا تو ٹھپا اس عمارت سے لگا، دوسرا، تیسرا اور چوتھا مارشلا آیا تو بھی ٹھپا یہاں (سپریم کورٹ) سے لگا۔

 

چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ پارلیمان تمام اداروں کی ماں ہوتی ہے جہاں سے آئین نے جنم لیا اس پارلیمان سے ٹکر لے کر بیٹھ گئے ہیں۔ ابھی تو پارلیمان نے قانون بنایا ہی نہیں تھا لیکن اس پر سانپ بن کر بیٹھ گئے ہو، تمہارا کام آئین کی تشریح کرنا ہے اس کو روندنا تمہارا کام نہیں ہے۔

 

مریم نواز نے کہا کہ ملک کو جب جب بھی خراب کیا گیا وہ یہاں (سپریم کورٹ) سے نظریہ ضرورت پیدا کرکے خراب کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.