لندن:برطانیہ میں پہلی بار اگلے ہفتے ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس سروس کا آغاز کیا جائے گا ۔یہ بسیں 22.5 کلومیٹر کا سفر طے کریں گی اور ہفتے میں 10 ہزار مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچائے گیں۔
بس آپریٹر کے مطابق یہ دنیا کی پہلی خود کار بس سروس ہے۔اس بس پر خودمختار ٹیکنالوجی کا پہلے بھی تجربہ کیا جا چکا ہے ۔ پہلی بار رجسٹرڈ لوکل بس سروس میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
اس کےعلاوہ یہ بس 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کریں گی ۔تاہم ٹیکنالوجی کی نگرانی کے لیے حفاظتی ڈرائیور موجود ہوگا۔حادثات سے بچائو کے لئے آن بورڈ سسٹم کی مدد سے سڑکوں پر چلنے والی دیگر گاڑیوں نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی۔بس سروس کا آغاز 15 مئی سے ہوگا
Next Post
تبصرے بند ہیں.