اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کے دورہ بھارت کی حمایت کردی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن ہے اور بھارت میں ہونے والے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی طرف سے شرکت کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم فورم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے غلط رویے کے باوجود ہم نے لچک دکھائی۔حکومتی وفد سے ہونے والی تین ملاقاتوں کا نچوڑ تحریری طور پرچیف جسٹس کو دے دیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ چیزیں کسی نتیجے پر پہنچیں۔ہم نے وفاقی وزراء کے بیانات،خواجہ آصف کے رویے، گرفتاریوں اور گھر پر دھاوا بولنے کے باوجود مذاکرات جاری رکھے، حکومت کی صفوں میں یکسوئی نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن چاہتے ہی نہیں ہیں کہ مذاکرات ہوں۔پی ٹی آئی چاہتی ہے ملک کو موجودہ بحران سے نکالے ۔الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے.
دوسری طرف تحریک انصاف کے سابق وزرا فواد چودھری اور شیری مزاری نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کی مخالفت کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.