چینی وزیر خارجہ اہم دورہ پر جمعہ کو پاکستان پہنچیں گے
بیجنگ : چینی وزیر خارجہ چن گانگ پانچ مئی کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان 6 مئی کو اسٹریٹجک مذاکرات ہوں گے۔چینی وزیر خارجہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کر رہے ہیں۔
چینی وزیر خارجہ گوا میٹنگ کے فوراً بعد اسلام آباد پہنچیں گے۔ پاکستان اورچین کے 6 تاریخ کو اسلام آباد میں افغانستان کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کا بھی امکان ہے۔ افغان عبوری وزیر خارجہ 6 مئی کو اسلام آباد آرہے ہیں۔
پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے موجودہ میکنزم کا سہ فریقی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔وزرائے خارجہ میکنزم کا آخری اجلاس ستمبر 2019 میں اسلام آباد میں ہوا تھا۔
تبصرے بند ہیں.