خیرپور: کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی، 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

35

خیرپور: صوبہ سندھ کےضلع خیرپورکے قریب کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آتشزدگی سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

ریسکو  ذرائع کے مطابق ٹنڈو مستی اور خیرپور کے درمیان کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگی، آگ لگنے کی وجہ سے خاتون نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی اور  زخمی ہونے کے بعد چل بسی۔

 

ایک شخص بوگی کے اندر ہی جھلس کر انتقال کرگیا، جبکہ بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.