علی زیدی اور علی امین گنڈاپور پر اعظم سواتی اور شہباز گل کی طرح تشدد کیا جارہا ہے: عمران خان 

30

 

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر علی زیدی اور علی امین کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ’جس طرح سے علی زیدی اور علی امین کو جعلی پرچوں کے تحت حراست میں رکھا جارہا ہے ، ہمیں خدشہ ہے کہ ان دونوں کو اعظم سواتی اور شہبازگل کی طرح زیرِحراست تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔

 

عمران خان کی ٹویٹ کے مطابق مجرموں کے ٹولے اور اسکے سرپرستوں نے محض لندن پلان جیسے ناپاک منصوبے کو عملی جامہ پہنانےکیلئےآئین، قانون کی حکمرانی،عدالتی احکامات اور جمہوریت کو مکمل طور پر مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔

 

انھوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے سوشل میڈیا کارکن وقاص امجد کو اغواء کیا گیا اور چھوڑنے سے پہلے اسے حراست کے دوران شدید تشدد کانشانہ بنایاگیا۔

 

عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں الزام لگایا کہ ادارے تباہی کےگھاٹ اتارے جا چکے ۔ معیشت زمیں بوس ہوچکی ،بنیادی حقوق کوپوری ڈھٹائی سےپیروں تلے روندنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.