اسلام آباد : حکمران جماعتوں نے سپریم کورٹ کے ‘سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل 2023’ پر تاحکم ثانی عمل روکنے کا حکم مسترد کر دیا ہے ۔
حکمران اتحاد کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نہیں،ون میں شو یے ۔یہ اقدام خلاف آئین اور پارلیمنٹ کا اختیار سلب کرنا ہے۔ یہ وفاق پاکستان پر حملہ اور سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججوں پر بھی عدم اعتمادہے۔
حکمران اتحاد کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی صورتحال پر ہوا ۔ آصف زرداری،بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ اجلاس میں وزیر قانون اور حکومتی قانونی ٹیم نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.