اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال اور سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی افطاری سے کچھ دیر قبل خوشگوار ماحول میں اہم ملاقات ہوئی ۔
ذرائع سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وضاحتی بیان بھی چیف جسٹس آف پاکستان کی مشاورت سے جاری ہوا جبکہ اہم امور پر تفصیلی بات چیت بھی ہوئی ۔
ذرائع سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اور جسٹس فائز عیسیٰ کی 72 گھنٹے میں دوسری ملاقات ہے ۔ہفتہ وار چھٹی پر بھی دونوں کی طویل ملاقات ہوئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.