نہ مہنگی ادویات نہ سرجری کی ضرورت ،بڑھاپےسے بچنے کے چند نہایت آسان طریقے جانئے

43

اگر آپ جلس پوڑھا نہیں ہونا چاہتے تو   ضروری ہے کہ آپ اپنی کچھ عادتوں میں تبدیلی لائیں۔

 

1۔سستی اور کاہلی سےبچیں ۔

جو لوگ اپنا پورا وقت صوفے پر بیٹھ کر گزارتے ہیں ان کا دماغ وقت سے پہلے بوڑھا ہونا شروع ہوجاتا ہے، اگر آپ سست اور کاہل ہیں تو اس کا اثر آپ کی صحت پر پڑتا ہے جو آہستہ آہستہ بہت سی بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے۔جس کے اثرات سب سے پہلے چہرے پر نمایاں ہوتے ہیں۔

 

2۔تمباکو نوشی سے پرہیز 

 تمباکو نوشی بھی  انسان پر بڑھاپے کے اثرات مرتب کرنے میں نہت کردار ادا کرتی ہے ، تیرہ سال قبل کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آگئی تھی کہ جو لوگ بہت زیادہ تمباکو نوشی کرتے ہیں ان میں الزائمر کی بیماری کاخطرہ عام آدمی کے مقابلے میں دوگنا ہوجاتا ہے۔اس کے علاوہ  انسان کی جلد سے آہستہ آہستہ نمی ختم ہوجاتی ہے اور جلد پر جھریاں پڑنے لگتی ہیں اور پھر ان جھریوں سے بچنے کیلئے لوگ مہنگی ادویات  یا سرجری جیسے طریقے اپناتے ہیں ۔

 

3۔ 7 سے 8 گھنٹے نیند

جو لوگ روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے سےکم کی نیند لیتے ہیں  ان کی عمر  میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ، کم نیند کی وجہ سے انسانی جسم میں تناؤ کی سطح میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

 

4۔ صحت مند غذاوں کا استعمال

آج کل کی نوجوان نسل قدرتی غذاوں  سبزیوں  ، پھلوں ، مٹن ، بیف اور سادہ پانی پینا   پسند نہیں کر تی  ، اس کی جگہ  کولڈ ڈرنکس انرجی ڈرنکس ، برائلر چکن اور مختف جنگ فوڈ کو ترجیح دیتی ہے جو انسانی جسم میں موجود ہارمونز کو نقصان پہنچا تے ہیں ، پارمونز کی خرابی سے   موٹاپا بالوں کے مسائل  اور  وقت سے پہلے بڑھاپے کے آثار  نمایاں ہونے شروع ہو جاتے ہیں ۔

 

5۔ سکرین کے سامنے کم وقت گزارنا

سابقہ کچھ سالوں سے لوگ  اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزار نے لگے ہیں  ، ایجنگ اینڈ میکانزم آف ڈیزیز میں شائع ایک تحقیق کے مطابق کمپیوٹر اور اسمارٹ فونز سے خارج ہونے والی نیلی روشنی نہ صرف ہماری آنکھوں اور جلد کو متاثر کرتی ہے بلکہ   دماغ کے خلیات کیلئے بھی سخت نقصان کا باعث ہوتی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.