اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی دن کرائے جائیں ، انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے: پیپلز پارٹی 

70

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ کسی بھی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ۔ انتخابات میں کسی قسم کی بھی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرائے جائیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو اور پی پی پی پی آصف زرداری کی زیرصدارت  پی پی کورکمیٹی اجلاس  ہوا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اعلامے میں کہاگیا سپریم کورکٹ کے اکثریتی فیصلے پر عملدرآمد ہوناچاہیے۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بات چیت کا دروازہ بند کرنا مسئلے کا حل نہیں۔پیپلزپارٹی  مخلوط حکومت میں شامل تمام جماعتوں سے رجوع کرے گی اور مذاکرات کے معاملے پر مشترکہ موقف اختیار کیا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اکثریتی عدالتی فیصلے پر اقلیتی فیصلے کو فوقیت  دینا ناقابل برداشت ہے۔منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے مفاد میں تمام اسمبلیوں کے عام انتخابات ایک تاریخ کو ایک ہی دن ہوں گے۔انتخابات کے انعقاد میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.