تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا میں الیکشن کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

52

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں بھی الیکشن کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے  جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈر شپ شرکت کرے گی ، اجلاس میں آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور  انتخابی مہم سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئیں گے ۔

 

پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی کے مطابق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی  روشنی میں کل رٹ دائرکی جائےگی، عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کرنے کیلئے تحریک انصاف نے ہدایات جاری کردی ہیں،  عدالت سے درخواست کی جائے گی کہ جس طرح پنجاب کیلئے الیکشن کی تاریخ دی اسی طرح خیبرپختونخوا میں بھی تاریخ دی جائے۔

 

گوہرعلی نے کہا کہ آئین کے تحت 90 دن کے اندر انتخابات ضروری ہیں، عدالت عظمیٰ نے انتخابات کی تاریخ دی جس پر ہائی کورٹ نے درخواست نمٹادی تھی۔

 

علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.