پی ٹی آئی کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

31

لاہور: پنجاب کی نگران حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایس پی عمران کشور کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن آفتاب پھلروان بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی بی اور حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہیں جو تھانہ ریس کورس، سول لائن اور شادمان میں پی ٹی آئی پر ہونے والے مقدمات کی تفتیش کرے گی۔ 
نگران حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تمام مقدمات کی تفتیش کر کے چالان عدالت میں جمع کرائے گی۔

تبصرے بند ہیں.