لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مستحقین کو مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے اور سکیم کے تحت فی خاندان 3 مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں رمضان مفت آٹا سکیم کے تحت آٹے کے 25لاکھ تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں اور صرف لاہور شہر میں اب تک 1 لاکھ 25 ہزار مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مفت آٹا سکیم پورا رمضان المبارک جاری رہے گی جس کے تحت عوام میں 4 کروڑ 70 لاکھ آٹے کے مفت تھیلے تقسیم کئے جائیں گے۔
وفاقی اور پنجاب حکومت مفت آٹے کی فراہمی پر 53 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے جبکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی مفت آٹا فراہمی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 60ہزار سے کم آمدن والے ہر خاندان کو مفت آٹے کے تین تھیلے دیئے جارہے ہیں جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد بھی مفت آٹے کے تین تھیلے لے رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.