اسلام آباد:سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے۔ مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم مریم نواز کے متعلق بات چیت کر رہے ہیں۔
ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک
اس کو (مریم نواز) کو کہیں باہر ٹھوک دیتے ہیں : خواجہ طارق رحیم
جب ضرورت پڑے گی آپ کو بتا دیں کہ آپ کردینا : ثاقب نثار pic.twitter.com/I1xwehppcm— عثمان جنجوعہ (@UsmanJanjua01) March 20, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں خواجہ طارق رحیم سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکو فون کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ خاتون (مریم نواز) آپ کے خلاف باتیں کرتی ہے اسے کہیں باہر ٹھوک دیتے ہیں۔
اس پر ثاقب نثار جواب دیتے ہیں کہ کتے بھونکتے رہتے ہیں ۔ابھی ایسا نہیں کرتے جب ضرورت پڑی تو آپ کو بتاؤں گا۔ اس پر خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ چلیں جب آپ حکم کریں گے عمل ہوجائے گا۔
تبصرے بند ہیں.