اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی وارنٹ گرفتاری منسوخی کے لیے درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کی طرف سے خواجہ حارث پیش ہوئے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میں اس کا ورک ایبل سلوشن نکالوں گا تاکہ کورٹس کا وقار بھی برقرار رہے ۔
خواجہ حارث نے عمران خان کی طرف سے شورٹی دی کہ وہ 18 مارچ کو فرد جرم کے لیے پیش ہوں گے واٹس اپ پر موصول حلف نامہ عدالت کو دکھایا گیا۔ جس پر عدالت نے عمران خان کی وارنٹ منسوخی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
تبصرے بند ہیں.