موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو رعایتی پیٹرول کی فراہمی کیلئے تجاویز وزیراعظم کو پیش 

19

اسلام آباد: موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو رعایتی پیٹرول کی فراہمی کیلئے مختلف تجاویز وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دی گئی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غریب و متوسط طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو رعایتی پیٹرول کی فراہمی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 
اجلاس سے متعلق جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ غریب و متوسط طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور اسلام آباد اور مضافات میں رمضان کے دوران مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو رعایتی پیٹرول کی فراہمی کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں جبکہ وزیراعظم نے پروگرام کو حتمی شکل دے کر جلد منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل اور رکشہ والے کمزور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، حکومت ان کو مہنگائی سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.