عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی اردو بازار پہنچ گئی

90

 

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی ریلی عمران خان کی قیادت میں زمان پارک سے روانہ ہوکر دربار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ عمران خان اپنی بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

 

لاہور کی انتظامیہ نے عمران خان کو ریلی نکالنے کے لیے اجازت دے دی تھی۔   سابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کارکنان زمان پارک سے داتا دربار جا رہے ہیں۔ریلی اردو بازار پہنچ چکی ہے۔ استقبالیہ کیمپوں میں ریلی کا شاندار استقبال کیا جا رہا ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز لاہور کی ضلعی انتظاميہ سے کامیاب مذاکرات کے باوجود نگران حکومت کنٹینر لگا کر راستے بند کر رہی ہے۔

 

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج ہونے والی پی ٹی آئی الیکشن ریلی کے مختلف پوائنٹس جن میں بھاٹی گیٹ،لوہاری گیٹ،موچی گیٹ، گامے شاہ اور داتا دربار پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں اس سے قطع نظر کہ اتوار کے روز ریلی کے روٹ پلان کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے تھے۔

 

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ حکومت آج پھر تصادم چاہتی ہے۔ تحریک انصاف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلی شروع ہونے سے پہلے اُن ساری رکاوٹوں کو ہٹایا جائے۔

 

گذشتہ روز اس حوالے سے کامیاب مذاکرات کا عندیہ دیا گیا تھا تاہم آج صبح ہی سے لاہور کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

 

پیر کی صبح مال روڈ سے زمان پارک آنے والے راستے کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اسے کھول دیا گیا، مگر تھوڑی ہی دیر بعد اس راستے کو دوبارہ بند کر دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.