واشنگٹن : سابق وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک بات چیت کے بعد امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین نے مطالبہ کیا کہ صحافی ارشد شریف اور پی ٹی آئی کارکن ظلِ شاہ کی اموات کی شفاف تحقیقات کی جائے۔
بریڈ شرمین نے امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن ڈاکٹر آصف محمود سے ملاقات کے بعد ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر آصف محمود پاکستان میں حالیہ پیش رفت پر بات کرنے کے لیے میرے گھر آئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سے فون پر بات ہوئی ہے اور خوشی ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نے پاکستان کے مسائل پر گفتگو کی۔
امریکی کانگریس کے رکن کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر امریکا میں تشویش ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
بریڈ شرمین نے کہا ہے کہ شخصی آزادیوں پر قدغن کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔ امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن نے عمران خان کی تقریر پر پابندیوں اور سیاسی سرگرمیوں کر روکنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.