لاہور : سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے بعد اب مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔
سابق گورنر پنجاب نے بڑا سیاسی فیصلہ کیا ہے اور صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرکے چودھری شجاعت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کل ایک بجے مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.