سکیورٹی وجوہات، عمران خان کل اسلام آباد نہیں جائیں گے

36

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کل (جمعرات کو) اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابلق وزیراعظم عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم اور سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد کل اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو ان کی ٹیم کی جانب سے سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد سینئر قیادت نے رائے دی کہ سکیورٹی خطرات ہیں، اس لئے کل اسلام آباد نہ جایا جائے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کل (جمعرات کو) اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.