اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ای سی سی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزیر مذہبی امور مولانا عبد الشکور نے ملاقات کی۔
دونوں وزرا کی ملاقات میں حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا عزم کیا گیا ۔
واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث رواں سال حج اخراجات 11 یا 12 لاکھ روپے رہنے کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.