عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں سیل تیار 

99

 

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔ ان کے لیے جیل سیل تیار کیا جارہا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو شاہد خاقان عباسی والے سیل میں رکھا جائے گا ۔ اسلام آباد پولیس زمان پارک کے اندر داخل ہوگئی ہے۔

 

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عمران خان کو وارنٹ گرفتاری کا نوٹس دیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے  ۔اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کرے گی ۔ عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی  کی جائے گی ۔

 

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔ عدالتی احکامات پر عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس  لاہور پہنچی ہے۔

تبصرے بند ہیں.