عمران کی ٹانگ نہیں دماغ میں مسئلہ ہے، انہیں لانے والے جنرل باجوہ بھی مان گئے کہ عمران رہتا تو ملک نہ رہتا: ڈار
اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان ٹانگ میں ہی نہیں دماغ میں بھی مسئلہ ہے۔ عمران خان کو لانے والے جنرل باجوہ نے بھی مان لیا کہ اگر عمران خان کی حکومت مزید رہتی تو پاکستان نہ رہتا ۔ عمران خان حقائق سے ہٹ کر باتیں کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال خراب ضرور ہے لیکن نہ ہم دیوالیہ ہوئے اور نہ ہوں گے۔ عمران خان جو کہتے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے لیکن معیشت کا بیڑہ غرق عمران خان نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اپریل میں پی ڈی ایم کی طرف سے حکومت لینے کا فیصلہ بہترین تھا اگر ہم حکومت میں نہ آتے تو عمران خان نے ملک کو تباہ کردینا تھا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت ملتے ہی سیلاب آیا اور اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔ فی کس آمدنی میں ہم نے ماضی میں 27 فیصد اضافہ کیا۔ معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ۔ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ہمیں گندم باہرسے منگوانا پڑی۔ پی ٹی آئی حکومت نے مالی خسارہ7.9پر چھوڑاتھا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مس مینجمنٹ اور بیڈ گورننس پاکستان کے یہاں پہنچنے کی وجہ بنی۔ ڈیفالٹ کی باتیں کرنے سے اسٹاک مارکیٹ پر اثر پڑتا ہے۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ آپ نے بیوقوفی کی،عمران خان خود گرجاتا۔ عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشت کابیڑاغرق کیا۔ ملک بیٹھ کرسوچیں کہ پاکستان کو کیسے استحکام دینا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرے ۔ عمران خان کو اپنے اقتدار کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ ملک ڈیفالٹ ہونے کی سوچ رکھنے والے اپنے مفاد رکھتے ہیں۔ اتحادی حکومت نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔ اللہ کے فضل سے نہ دیوالیہ ہوئے نہ ہوں گے۔ عمران خان کے وزیر خزانہ ڈیفالٹ ڈیفالٹ کی رٹ لگاتے ہیں۔ عمران خان اپنا ماضی کا ریکارڈ دیکھیں ۔
تبصرے بند ہیں.