اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا ہے، آئل گیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی گیس کی قیمت میں 12 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت گھریلو سلنڈر 136 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 525 روپے بڑھ گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق سرکاری پیداواری قیمت میں 9799 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمت نئے اضافے کے بعد 266روپے فی کلو سے بڑھ کر 278روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد کمرشل سلنڈر 12 ہزار 86 روپے سے بڑھ کر 12 ہزار 611 روپے اور گھریلو سلنڈر 3 ہزار 141 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار 278 روپے کا ہو گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.