غلام سرور خان کا جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے سے انکار

8

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما غلام سرور خان نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے سے انکار کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ میں گرفتاری نہیں دوں گا بلکہ چند لیڈرز اور ورکر گرفتاری دیں گے۔
دوسری جانب کمیٹی چوک پر راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان اور رہنماؤں کو گرفتار کرنے کیلئے موجود ہے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری، سابق ایم پی اے اعجاز خان ، فیاض الحسن چوہان اور صداقت عباسی نے بھی گرفتاریاں دے دی ہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کا آغاز 22 فروری کو لاہور سے ہوا جس کے بعد پنجاب میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، عمر سرفراز چیمہ سمیت متعدد رہنما و کارکنان گرفتاری دے چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.