وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

23

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں ملکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی نے کابل جانے والے اعلیٰ سطح کے وفد سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ایپکس کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی مشاورت کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.