عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی نہ ہوئی تو آئین نہیں رہے گا: فواد چوہدری

9

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءفواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت عدلیہ سے محاذ آرائی میں داخل ہو چکی ہے اور ججوں کے خلاف بڑا محاذ کھول دیا گیا ہے، سپریم کورٹ ایک کی بات سنے نہ دوسرے کی، آزادانہ فیصلے کرے، عدلیہ آئین کے ساتھ نہ کھڑی ہوئی تو آئین نہیں رہے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا خیال ہے کہ جوڈیشری کو بلیک میل کر سکتے ہیں اور پورا پاکستان بلیک میلنگ کا سامنا کر رہا ہے، کسی کی آڈیو نکال دو، کسی کی ویڈیو نکال دو۔ 
فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت بھی ہمارے وکیل نے کہا لیکن چیف جسٹس نے فل کورٹ نہیں بنایا تھا مگر ہم نے تو اس وقت ججز کے خلاف محاذ نہیں کھولا تھا، اب اگر عدلیہ آئین کے ساتھ نہ کھڑی ہوئی تو آئین نہیں رہے گا، سپریم کورٹ ایک کی بات سنے نہ دوسرے کی، آئین کے مطابق آزادانہ فیصلے کرے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے یہاں عمران خان کیلئے قانون اور ہے اور مریم نواز کیلئے اور،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لیڈرشپ کیلئے کھانا دینے کی سہولت نہیں جبکہ مریم نواز کے پاس چولہا بھی تھا اور فرائی پین بھی، ہمارے کارکنوں کو بیرکوں میں کریمنلز کے ساتھ رکھا ہوا ہے، جیل مینوئل میں سیاسی قیدیوں کے جو حقوق ہیں وہ تو دیں۔ 

تبصرے بند ہیں.