راولپنڈی : متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے شیخ رشید سے لال حویلی کا قبضہ چھڑا لیا ہے۔ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان نے پولیس اور ایف آئی اے کی بھاری نفری کے ساتھ لال حویلی میں کارروائی کی ۔سرکاری اراضی پر عرصہ دراز سے قبضہ کیا گیا تھا۔
شیخ رشید کی لال حویلی سیل،پولیس کی بھاری نفری آپریشن میں شامل pic.twitter.com/ToHPeO9oPD
— Waqas Ahmed (@WaqasExp) January 30, 2023
متروکہ وقف املاک راولپنڈی کے مطابق شیخ رشید اور ان کے بھائی نے راولپنڈی میں لال حویلی اور دیگر6 اراضی یونٹس پر قبضہ کررکھا تھا جنہیں سیل کردیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.