کے پی اسمبلی کی تحلیل پر عوام یوم تشکر منائیں، آئندہ حکومت جے یو آئی کی ہو گی: اسلم غوری

47

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے عوام اسمبلی کی تحلیل پر یوم تشکر منائیں، آئندہ انتخابات میں نیازی ٹولے کے گند کو صاف کرتے ہوئے کے پی میں حکومت بنائیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا تھا کہ نو سال میں نیازی کمپنی نے کے پی کو بد امنی کا گڑھ بنا دیا، ایک سلیکٹڈ کو کے پی پر اسی لئے مسلط کیا گیا کہ وہ مذہب سے وابستہ معاشرے کو مغربی تہذیب کا دلداہ بنائے۔ 
انہوں نے کہا متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) نے اپنے دور اقتدار میں 16 ارب قرضوں میں سے آٹھ ارب قرضے ادا کئے لیکن اب معاشی لحاظ سے کے پی کو اربوں روپے کا مقروض کر دیا گیا ہے۔ 
ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ کے پی عوام کو مبارکباد دیتے ہیں کہ ایک نااہل ٹولے سے ان کی جان چھوٹ گئی، جے یو آئی کے پی میں مسلمہ قوت ہے، انشاءاللہ آئندہ حکومت جے یو آئی کی ہو گی اور نیازی ٹولے کے گند کو صاف کریں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.