تہران: ایران میں برطانوی شہریت رکھنے والے سابق نائب و زیر دفاع علی رضا اکبری کوپھانسی دیدی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارو ں کے مطابق ایرانی عدلت نے علی رضا اکبری کوبرطانیہ کیلئےجاسوسی کے الزام میں سزائے موت کا حکم سنایا ، اس کے علاوہ علی رضا اکبری پر جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل میں معاوت کا الزام بھی تھا ۔
خیالرہے کہ علی رضا اکبری کو 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا اور بدھ کے روز سزائے موت سنائی گئی تھی ، وہ سابق نائب وزیر دفاع بھی تھے، برطانیہ کیا جانب سے علی رضا اکبری کی سزائے موت کو سیاسی محرک قراردے کر فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.