امریکا میں چھ سالہ بچے نے کلاس کے اندر اپنی ٹیچر کو گولی مار دی

31

نیویارک: امریکا میں ہتھیاروں کی بہتات سے بچے بھی جرائم کرنے لگے ۔ چھ سالہ بچے نے کلاس کے اندر اپنی ٹیچر کو گولی مار دی ۔

 

واقعہ امریکی ریاست ورجینیا میں پیش آیا جہاں ایک بچے نے کلاس کے دوران پستول نکال کر اپنی ٹیچر کو نشانے پر لے لیا ۔ گولی لگنے کے بعد ٹیچر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ حادثہ نہیں تھا بلکہ جان بوجھ کر گولی چلائی گئی ۔ 6 سالہ بچے کو اقدام قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.