اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر ہائی کورٹ نے گیارہ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا ،فیصلے میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار د یدیا گیا ہے ۔
فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق 31 دسمبر کو الیکشن کرانے کا حکم دیا گیا ہے ، وزارت داخلہ و دیگر سیکورٹی اداروں کو معاونت کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ہائی کورٹ کی طرف سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے الیکشن کمیشن 101 یونین کونسلز پر دئیے گئے تاریخ پر ہی انتخابات کرائے، الیکشن کمیشن کے جواب کے مطابق وہ الیکشن کرانے کے لئے تیار ہے، الیکشن کمیشن کے جواب کے مطابق بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.