ایل پی جی گیس سستی کر دی گئی

25

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 136روپے86 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2411 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ 
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔ 

تبصرے بند ہیں.