اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال پر کابینہ ڈویژن سے منسوب جعلی خط کا مقصد عوام الناس میں بے چینی پھیلانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات نے ملکی معاشی صورتحال پر کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری خط کو بے بنیاد اور جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی خط کا مقصد عوام الناس میں بے چینی پھیلانا ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے ٹویٹر ہینڈل سے خط کے جعلی ہونے سے متعلق کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی خط میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر سہولتوں میں کمی کا ذکر ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماءاور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جعلی خط کا مقصد عوام الناس میں بے چینی پھیلانا ہے۔
تبصرے بند ہیں.