لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں فاسٹ باؤلر حسن علی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ بیٹر کامران غلام کو منتخب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ محمد علی اور فہیم اشرف 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جبکہ حارث رؤف بھی انجری سے مکمل نجات حاصل نہیں کر پائے جس کے باعث انہیں منتخب نہیں کیا گیا البتہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق قومی ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان (نائب کپتان / وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سلمان آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔
Pakistan squad announced for the two-match Test series against New Zealand ?
More details ➡️ https://t.co/fJ43xjz69G#PAKvNZ pic.twitter.com/vc8uwEyypw
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 21, 2022
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ہو گی اور پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ تین جنوری سے ملتان میں ہو گا۔
تبصرے بند ہیں.