اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پارٹی چئیرمین کے عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار محمد آفاق کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن نے ڈس کوالیفائی کیا ۔عمران خان نا اہل ہوگیا تو تمام مراعات بھی واپس لینے چاہیے تھے ۔اس وقت صادق اور امین کی تعریف پر پورا نہیں اترتا ۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اگر آپ کہتے ہیں کہ وہ صادق اور امین ہے تو میں درخواست واپس لے لیتا ہوں۔اگر وہ نااہل ہے تو اس کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے ۔الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تبصرے بند ہیں.