ایف ٹی ایکس کے بانی اور سی ای او، سیم بینک مین فرائیڈ کو حراست میں لیا گیا

31

نیویارک: کرپٹو کرنسی ایکسچینج ، ایف ٹی ایکس کے بانی اور سی ای او ، سیم بینک مین فرائیڈ ، کو امریکی درخواست پر بہاماس سے حراست میں لیا گیا ۔

 

سابق ارب پتی ، سیم بینک مین فرائیڈ کی ایف ٹی ایکس نامی کمپنی گزشتہ ماہ دیوالیہ ہوگئی تھی جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے تھے ۔ امریکی اٹارنی آفس سے جاری بیان کے مطابق امریکا میں سیم بینک مین فرائیڈ کے خلاف فوجداری مقدمات کے اندراج کے بعد انہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بہاماس کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکا درخواست کرے تو سابق ارب پتی کو امریکا کے حوالے کیا جاسکتا ہے ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.