ڈیل میل نے معافی مانگ لی، اللہ نے شہباز شریف کو سرخرو کیا ہے: مریم اورنگزیب

26

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی مانگ لی ہے اور یوں اللہ نے شہباز شریف کو سرخرو کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف پر عائد کردہ الزامات پر معذرت کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 
مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ایک بار پھر شہباز شریف کو سرخرو کر دیا، انہوں نے شہباز شریف کے بغض میں ڈی ایف آئی ڈی کی ایڈ کو متنازعہ بنایا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف شہباز شریف کو بند کرانا چاہتے تھے لیکن ان پر کسی بھی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور اب ڈیلی میل نے معافی مانگ لی ہے اور یوں شہباز شریف سرخرو ہوئے ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.