پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف آخری دن جیت کیلئے 263 رنز بنانا ہوں گے

18

لاہور: پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہوگیا ، پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف آخری دن جیت کے لیے 263 رنز بنانا ہوں گے ۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنالیے ہیں ۔ امام الحق 43 اور سعود شکیل 24 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق صرف چھ رنز بناسکے ، کپتان بابراعظم چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، جبکہ اظہر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان چھوڑ گئے ۔ میچ میں ایک دن کا کھیل باقی ہے ۔

 

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پنڈی ٹیسٹ جیتنے کیلئے 343 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ میچ کے چوتھے روز انگلش ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا ، مہمان ٹیم نے 36ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی ۔ ہیری بروک نے شاندار 87 رنز کی اننگز کھیلی ، جوروٹ نے 73 اور زیک کرالی نے 50 رنز بنائے ۔

 

پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ ، محمد علی اور زاہد محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.